چین کا جوہری معاہدے میں امریکہ کی از سر نو شمولیت کا مطالبہ

تہران، ارنا- چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر پیشگی شرط سے جلد از جلد ایران جوہری معاہدے میں از سر نو شامل ہوجائے اور اس معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں بشمول پابندیوں کی منسوخی پر عمل کرے۔

ان خیالات کا اظہار "ہوا چون اینگ" نے پیر کے روز جرمن وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران جوہری مسئلے کی انتہائی حساس اور پیچیدہ صورتحال ہے اور اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

چینی ترجمان نے جوہری معاہدے کے سارے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا عقیدہ ہے کہ علاقے میں تبدیلیوں کے باوجود ایران جوہری مسئلے کے سیاسی حل کیلئے جوہری معاہدے کا تحفظ ایک بنیادی شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے سلامتی شعبے میں علاقے کے سارے مسائل حل نہیں ہوں گے اور چین، خلیج فارس علاقے میں چند فریقی مذاکرات کا خواہاں ہے تا کہ اسی طریقے سے خطے میں امن اور استحکام کے تحفظ سے متعلق ایک نیا معاہدہ طے پایا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =