ایران- آسٹریا انرجی ورکنگ گروپ کا چھٹا اجلاس رواں ہفتے میں منعقد ہوگا

تہران، ارنا- ایران اور آسٹریا کے درمیان انرجی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کا 8 دسمبر کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایران - آسٹریا انرجی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کا مقصد قابل تجدید توانائی پر زور دینا ہے۔

اس اجلاس میں ایرانی وزارت توانائی، صدارتی ترقیاتی تعاون سنٹر، ایندھن کے استعمال کی اصلاح کمپنی، سی اے ٹی بی اے قابل تجدید توانائی اور بجلی پیداواری تنظیم، قابل تجدید توانائی ایسوسی ایشن، بجلی سنڈیکیٹ، میگفا کمپنی کے نمائندوں سمیت آسٹرین تنظیموں اور کمپنیوں کے نمائندے حصہ لیں گے۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے سفیر، اوپیک اور سولر انرجی یونین (آئی ایس اے) کے خصوصی مہمان شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران- آسٹریا انرجی ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس کا 2018 میں ویانا میں انعقاد کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =