ایرانی فلم کو آسٹریلوی میلے کے گولڈن گزیل ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم "Pari "کو آسٹریلیا میں منعقدہ نویں فارسی فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ہدایتکار "سیامک اعتمادی" کی بنائی گئی فلم Pari کو آسٹریلیا میں منعقدہ نویں فارسی فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کے طور پر چن لیا گیا اور اسے گولڈن گزیل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس فلم فیسٹیول کا 3 سے 6 دسمبر تک آسٹریلیا کے شہری سڈنی میں انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ منعقده اس فلم فیسٹیول میں دیگر ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلموں کو بھی اعزازی انعامات سے نوازا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha