7 دسمبر، 2020 4:09 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84138616
0 Persons
ظریف کا آستانہ امن عمل کی حمایت پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں شام میں سیاسی حل کے تسلسل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ امن عمل کی حمایت کی۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں شامی پناہ گزینوں سے متعلق منعقدہ اجلاس کو مثبت اور تعمیری قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے "فیصل مقداد" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے باہمی تعلقات کی توسیع سمیت اقتصادی شعبوں میں کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے منعقدہ اس اجلاس میں شام کے سابق وزیر خارجہ مرحوم "ولید معلم" سے خارج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک شام کے نئے وزیر خارجہ سے تعاون پر تیار ہے۔

انہوں نے شام میں سیاسی حل کے تسلسل کی حمایت پر زور دیتے ہوئے آستانہ امن عمل کی حمایت کی اور حالیہ دنوں میں شامی پناہ گزینوں سے متعلق منعقدہ اجلاس کو مثبت اور تعمیری قرار دے دیا۔

ظریف نے خطے کی حالیہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے شام، ایران اور دیگر خطی علاقوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

دراین اثنا شامی وزیر خارجہ نے صدر بشارالاسد اور شامی عوام کیجانب سے ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ اور جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں کیلئے علو درجات کی دعا کی۔

فیصل مقداد نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مہم جوئی نے علاقے کی کشیدگی کو بڑھادیا ہے اور یہ سارے اقدامات خطے میں صہیونی مفادات کے سلسلے میں کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شام کے پختہ عزم کا ذکر کرتے ہوئے اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو شام میں قیام امن کی بحالی کیلئے انتہائی اہم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ آج بروز پیر کو دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر ممکلت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =