7 دسمبر، 2020 3:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84138548
0 Persons
شامی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ کار اپنانا ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی اور علاقائی تعاون کو شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کے مقاصد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ کار اپنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت تہران، آج شام کے نئے وزیر خارجہ کی میزبانی کرے گا۔

 خطیب زادہ نے شام کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی اور علاقائی تعاون کو شامی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کے مقاصد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ کار اپنانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑے رہے گا۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ "فیصل مقداد" آج بروز پیر کو دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ملاقات کی۔

وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر ممکلت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =