ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران،ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و 51 ہزار و 374 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ 742 ہزار 955 افراد علاج ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 50 ہزار و 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 10 ہزار و 827 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ پانچ ہزار 796 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 6 ملین و 432 ہزار 228 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے 64 شہر کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 67 ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے ایک ملین و 460 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha