6 دسمبر، 2020 3:44 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84137169
0 Persons
شامی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب سمیت ملک کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ "فیصل المقداد" عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے اور محمد جواد ظریف سمیت ملک کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ شامی صدر بشار الاسد نے 23 نومبر کو فیصل المقداد کو وزیر خارجہ اور بشار الجعفری کو ان کا نائب مقرر کر دیا؛ نئی تقرریاں ولید المعلم کی وفات کے بعد کی گئی ہیں جس کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہو گیا تھا؛ وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے منصب پر سرفراز تھے۔

المقداد اس سے قبل شام کے نائب وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ میں اپنے ملک کے سفیر رہ چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha