یہ بات اس کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر محمد تقی جغتایی نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس کانگریس کا مقصد اس طبی کے فروغ کیلیے موقع فراہم کرنا اور تمام نیورو سائنسدانوں، طبی ماہرین ، پی ایچ ڈی طلباء اور گریجویٹ طلباء کے درمیان تجربات کے تبادلے کو آسان بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ورچوئل کانفرنس میں 25 اہم ملکی اور غیر ملکی مقررین شرکت کریں گے۔
یہ ایونٹ بنیادی ، کلینیکل ، انجینئرنگ ، ہیومینٹیز ، آرٹس کے شعبوں سے متعلق سائنسدانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔
نیورو سائنس کے میدان میں نئی ٹکنالوجیوں اور بین الاقوامی منصوبوں کا تعارف کرنا اس کانگریس کا ایک ہدف ہے۔
شائقین مزید معلومات کیلیے براہ کرم اس کانگریس کی ویب سائٹ www.bcnc.ir ملاحظہ کریں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ