ایران، افغان ریلوے کے عملے کو تربیت دیتا ہے

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے کمپنی کے سی ای او نے کہاہے کہ ایران، خواف ہرات کی ریلوے لائن کے افتتاح کے ساتھ ہی افغان ریلوے کے 46 عملے کو تربیت دے گا۔

یہ بات محمد رسولی نے اتوار کے روز خواف- ہرات کی ریلوے لائن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ خواف ہرات کی ریلوے لائن کا کام اس لائن کے کھلنے کے فورا بعد ہی شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان ریلوے لائن کے 46 عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ اس ریلوے لائن کے افتتاح کے موقع پر ایرانی ریلوے لائن کے سینٹر فار انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ ڈویلپمنٹ میں آغاز ہوگا۔

انہوں نے افغان ریلوے کے کارکنوں کی تربیت میں ایران کے تعاون کے بارے میں کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی افغان ریلوے کے ساتھ تعاون کر کے اس ملک کے ریلوے ملازموں کے لئے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا ہے لیکن اس بڑے ریلوے منصوبے کے لئے ہم افغان عملے کو 2 مراحل میں تربیت بھی دیں گے۔

خواف ہرات کی ریلوے لائن 139 کلومیٹر طویل ہے جو 80 کلومیٹر ایران میں اور 140 کلومیٹر افغانستان میں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =