6 دسمبر، 2020 10:14 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84136491
0 Persons
رواں سال میں 2.6ملین ٹن سفید چاول کی پیداوار

تہران، ارنا - ایرانی وزرات زراعت کی خاتون دائریکٹر برائے اناج اور بنیادی مصنوعات کے امور نے کہا ہے کہ ایران میں رواںسال کے دوران 6۔2 ملین ٹن چاول کی پیداوار ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "فرامک عزیر کریمی" نے اتوار کے روز  ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں 800  ایکڑ  اراضی سے 2 ملین اور 600 ہزار چاول کی پیداوار ہوئی ہے جو درآمدات کو کم کرنے میں موثر ہے۔

انہوں نے ملک میں کچا چاول کی پیداواری میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال میں بارش میں اضافہ، خوزستان اور گلستان سمیت ملک کے کچھ صوبوں میں ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے چاول کے زیر کاشت اراضی کا رقبہ 835 ہزار ہیکٹر پرپہنچ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں گزشتہ سال کے دوران 9۔2 ملین ٹن چاول کی پیداوار ہوئی جس کی اہم وجہ گزشتہ مارچ اور اپریل مہینوں کے دوران ملک بالخصوص گلستان اور خوزستان کے صوبوں میں خوب بارش تھی۔

عزیز کریمی نے کہا کہ ملکی ضروریات کی مقدار سالانہ 3 ملین ٹن ہے جو اس سال میں کاشت کی سطح کے پیش نظر گھریلو پیداوار ملک کی تقریبا  85 فیصد ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha