ایرانی فلم کو امریکی میلے کے بہترین فلم کے طور پر نومینیٹ کیا گیا

رشت، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم Bubble کو امریکہ میں منعقدہ "ایف ایف ٹی جی" فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کے انعام کو جیتنے کیلئے نومینیٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق "ایف ایف ٹی جی" فلم فیسٹیول کا 13 سے 15 دسمبر تک نیویارک میں انعقاد کیا جاتا ہے؛ یہ میلہ مسابقتی حصوں میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں لاک ڈاون میں بنائی گئی فلمیں، موبائل مقابلے کے سیکشن، 3 منٹ کی فلمیں، آفیشل شارٹ فلم مقابلہ سیکشن، فیچر فلم سیکشن اور اسکرین رائٹنگ مقابلہ سیکشن شامل ہیں۔

اس میلے میں ایرانی فنکار "حامد اریب" کی بنائی گئی فلم Bubble کو سب سے بہترین فلم کے انعام کو جیتنے کیلئے نومینیٹ کیا گیا۔

یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو بے خبر اپنے ملک کو چھوڑ دیتا ہے اور غیرملکی سرزمین میں اس کی والدہ اس کے کالز کا جواب نہیں دیتی ہیں۔

"بلبلا" غیر ملکی سرزمین میں انسان کے گھومنے، تقدیر اور بے گھر ہونے اور زندہ رہنے کے لئے کوئی راستہ تلاش کرنے کی جدوجہد کی کہانی ہے؛ لیکن وطن سے جدا ہونے اور غم کی کیفیت میں رہنا غمناک ہے۔

اس فلم کو اس سے پہلے اٹلی اور فرانس کے بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha