9 ایرانی کھیلاڑیوں نے عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے 9 کھیلاڑیوں نے ان لائن عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ان لائن عالمی ٹائیکوانڈو مقابلوں کا 79 ممالک کے 401 کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا جار ہا ہے۔

ان مقابلوں میں صرف ممالک کی قومی ٹیم کے کھیلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور یہ مختلف عمر کے زمروں میں منعقد کی جاتی ہے۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

عالمی ٹائیکوانڈو فیڈریشن کے مطابق ان مقابلوں کے فائنل مرحلے کا 7 سے 12 دسمبر تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha