عالمی سیاحتی تنظیم کی خصوصی کمیٹیوں میں ایران کی فعال موجودگی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی صنعت اور دستکاری مصنوعات نے عالمی سیاحتی تنظیم کی خصوصی کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ ثقافت کے جنرل مینجر برائے ٹورزم مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے امور "محمد قاسمی" نے کیا۔

انہوں نے عالمی سیاحت تنظیم کی وابستہ رکنیت کے قانونی فریم ورک کی اصلاح پر ورکنگ گروپ میں ایران کے نمائندے کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

قاسمی نے کہا کہ ایران اس تنظیم کی دو خصوصی کمیٹیوں بشمول ورچوئل ٹورزم ایجوکیشن کمیٹی اور انٹرنیشنل ٹورسٹ کوڈز ڈویلپمنٹ کمیٹی کا رکن بن گیا۔

اس کے علاوہ ایرانی محکمہ برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی صنعت اور دستکاری مصنوعات، کئی سالوں سے اس تنظیم کی ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر اور کمیٹی برائے رکنیت کا جائزہ کا ممبر بھی رہا ہے۔

قاسمی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کی وابستہ رکنیت اس تنظیم کی رکنیت کی ایک اہم قسم میں سے ایک ہے؛ جس کا مقصد سیاحت کے عالمی ضابطہ اخلاق اور اقوام متحدہ کے اہداف اور اصولوں کے مطابق سیاحت کو زیادہ ذمہ دار اور مسابقتی بنانے کے لئے علم اور جدت طرازی سے دنیا بھر میں پائیدار سیاحت کی مدد کرنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha