5 دسمبر، 2020، 4:47 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84135877
T T
0 Persons
ایران اور اٹلی کے 160 ویں سفارتی تعلقات کی سالگرہ پر ثقافتی تعاون کا فروغ

تہران، ارنا- ایران اور اٹلی کے درمیان 160ویں سفارتی تعلقات کی مناسبت سے ثقافتی تعاون کا فروغ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، اٹلی میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر "محمد تقی امینی" نے آج بروز ہفتے کو پروجا یونیورسٹی کے سربراہ "مائو ریتزیو اولیویرو" سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امینی نے ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی شعبوں میں طے پانے والے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کے فروغ تیاری کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور اٹلی نے انسانی تہذیب کی تاریخ میں ایک بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے دونوں ملکوں میں اعلی صلاحیتیں موجود ہیں۔

امینی نے ایران اور بروچا یونیورسٹی کے درمیان ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں سال کے دوران پروجا یونیورسٹی اور ایرانی جامعات کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

اس موقع پر اولیویرو نے ایران اور اٹلی کے مابین تعلقات کی لمبی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا علمی تعاون کو اس رشتے کے ایک اہم ستون کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے خاص طور پر پروجا شہرجہاں ایرانیوں کی موجودگی پروجا کی معاصر تاریخ سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ بہت جلد ایرانی جامعات اور پروجا یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .