4 دسمبر، 2020 10:39 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84134395
0 Persons
شنگھائی تعاون تنظیم کی شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت

تہران، ارنا- شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں دفاعی اور جوہری شعبے میں اعلی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے اس بیان میں فخری زادہ کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام اور ان کے اہل خانوں سے تعزیت کا اظہار کرلیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شنگھائی تنظیم علاقائے میں عدم استحکام پھیلانے والے ہر کسی اقدام اور ہر کسی قسم کی دہشتگردی کاروائی کی مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جیسے اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کیخلاف ہیں بلکہ ایک حساس علاقے کی امن اور سلامتی کو بھی خطرے کا شکار کرلیتے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ فخری زادہ کے قتل مین ملوثین کی جلدی سے شناخت کی جائے گی اور ان کو سزا دے جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha