4 دسمبر، 2020 10:19 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84134385
0 Persons
کھیل کے شعبے میں ایرانی خواتین کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- ملک کی 80 ملین آبادی کی نصف آبادی کے طور پر خواتین کی ترقی کیلئے راستہ ہموار کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کے اعزازات میں سے ایک ہے؛ ایرانی خواتین نے کھیل کے شعبے میں عالمی سطح پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

ایرانی خواتین کھیلاڑی 2016 میں 9 اولمپک کوٹے جیت کر، اٹلانٹا سے ریو تک ملکے کے کھیل کی تاریخ میں ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئیں اور اس عظیم کامیابی کے سلسلے میں تائیکوانڈو میں ایرانی خواتین کا پہلا اولمپک تمغہ حاصل کیا گیا۔

ایرانی خواتین نے گزشتہ 8 سالوں کے دوران ایشیائی مقابوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی خواتین کھیلاڑیوں کے ذریعے حاصل کیے گئے 54 تمغوں میں سے 33 (3 طلائی، 17 چاندی اور 13 کانسی) تمغوں کا تدبیر و امید حکومت کے دوران حاصل کیا گیا ہے جس میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 ایرانی خواتین نے ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں طلائی تمغہ کو اپنے نام کر لیا جو ایرانی کھیل کی تاریخ کے شاہکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا کیونکہ انہوں نے پہلی بار دنیا اور ایشین چیمپئن بھارت کو شکست دے کر اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس کے علاوہ ایرانی خواتین نے پیرا ایشیائی مقابوں میں بھی اپنی مہارت کے جوہر دیکھاتے ملک کا نام روشن کر دیا؛ 2018 جکارتہ پیرا ایشین گیمز میں 73 ایرانی معذور خواتین کھلاڑیوں نے ایشین حریفوں کیخلاف مقابلہ کرتے ہوئے 42  تمغے جیت کر غیرمعمولی ریکارڈ قائم کیا۔

پچھلے 6 سالوں کے دوران کھیل کے شعبے میں ایرانی خواتین کی کامیابیاں شرح ذیل ہیں؛

**62 بین الاقوامی سیٹ کا حصول

**ایران میں دنیا خواتین وکلا کھیلاڑیوں کی پہلی کانفرنس کا انعقاد،

 **تیر اندازی کے شعبے میں ایرانی خاتون کھیلاڑی "زاہرا نمعتی" نے پہلی بار کیلئے 2016 ریو پیرا المپک کا کوٹہ حاصل کرلیا۔

**خواتین کیلئے مخصوص اسپورٹ سٹڈیم کی تعداد 400 تک بڑھ گئی

**منظم خواتین کھلاڑیوں کی تعداد 13 ہزارسے زائد پہنچ گئی

**خواتین کوچز کی تعداد 10 ہزار سے زائد پہنچ گئی

**بین الاقوامی مقابلوں میں 137 ایرانی خاتون ریفریز فرائض سرانجام دے چکیں

**ملک میں کھیلوں کے انتظام کے عہدوں پر 12 ہزار خواتین ماہرین کی تعیناتی

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha