3 دسمبر، 2020 9:44 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84134216
0 Persons
تمام دہشتگرد گروہ سعودی عرب کے تربیت یافتہ ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے الجبیر کے حالیہ ٹوئٹر پیغام کے رد عمل میں کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں موجود تمام دہشتگرد سعودی عرب کی مالی اعانت اور ان کے مدارس میں تربیت یافتہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے جمعرات کی رات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سامراجی طاقتوں کے زیر اثر وہابیت ہی کئی دہایئوں سے علاقائی اور غیر علاقائی ملکوں میں دہشتگردی، نفرت اور انتہاپسندی کا واحد ذریعہ تھا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اس بدصورت حقیقت کو سعودیوں کی طرف سے کسی بھی طرح کا ابہام پوشیدہ نہیں رکھا جاسکتا ہے؛ دریمن جرائم اور خاشقچی کیس ان کی واضح مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سعودی عرب کا تازہ ترین اقدام، فلسطینی عوام کی دشمن اور ریاستی دہشتگرد (صہیونی ریاست) کیساتھ کھڑے رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنا اس رویہ بدلنا ہوگا کیونکہ تناؤ پیدا کرنے کی پالیسی کو اب مزید برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =