ایرانی سائنسدان کے قتل سے دشمن کی بی بسی ظاہر ہوتی ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے صہیونی کے ہاتھوں ایرانی سائنسدان کے قتل کو غیر انسانی اقدام اور عظیم جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سائنسدانوں کی ترقی کیخلاف دشمن عناصر کی نااہلی اور بے بسی کی علامت ہے اور ہم مناسب وقت پر شہدا کے خونہ کا بدلہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کے روز اپنے ترک ہم مصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے فخری زادہ کے قتل پر انقرہ کیجانب سے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے واضح ہے کہ اس قتل میں کس طریقے کا استعمال کیا گیا اور کس کے ذریعے یہ انجام دیا گیا ہے۔

صدر روحانی نے کورنا کٹس اور ویکسین کی تیاری پر شہید فخری زادہ کی انتھک کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی ایرانی سائنسدان کا قتل ایک غیر انسانی اقدام اور ایک عظیم جرم تھا۔

انہوں نے امریکی نو منتخب صدر کیجانب سے ایران جوہری معاہدے میں از سر نو شمولیت کے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ اگر دیگر فریقین اپنے جوہری وعدوں کو نبھائیں تو ہم بھی اپنے کیے گیے وعدوں پر پورا اتریں گے۔

صدر روحانی نے ترکی سے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر پختہ عزم ہے تا ہم امریکی پابندیوں نے آسانی سے تجارتی تعاون کرنے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ نیز مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے معاہدوں میں عمل پیرا ہونے سے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

صدر روحانی نے بین الاقوامی مسائل بالخصوص دنیائے اسلام کے مسائل کے حل میں باہمی تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کوورنا وبا کے بحران پر قابو پانے کیلئے صحت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی توسیع اور تجربات کے تبادلہ پر زور دیا۔

صدر روحانی نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کاراباخ تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے علاقے میں دہشتگردوں کی اثرو رسوخ کیخلاف مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ترک صدر نے اس امید کا اظہار کردیا کہ امریکی نئی حکومت میں مذاکرات اور تعاون، پابندیوں کی جگہ لے لیں گے۔

انہوں نے ایران سے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین طے پانے والے معادوں کے جلد از جلد نفاذ پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha