پاکستان سرحدوں کی نگرانی میں گزشتہ سے کہیں زیادہ تعاون کر رہا ہے

زاہدان، ارنا- ایرانی لاؤ انفورسمنٹ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں کی نگرانی میں ایران سے پاکستان کے تعاون کو گزشتہ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار "قاسم رضائی" نے جمعرات کے روز پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، سرحدوں کی نگرانی میں ایرانی سرحدی فورس سے اچھا تعاون کر رہا ہے جس کا گزشتہ سے موزانہ نہیں کیا جا سکتا۔

رضائی نے کہا کہ تا ہم مشترکہ سرحدوں کے کنٹرول کیلئے تعاون میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظوں کے درمیان اعلی سطح پر تعاون کو بڑھانا ہوگا تاکہ ملک کی جنوب مشرقی سرحدوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے سیستان و بلوچستان میں قیام امن اور سلامتی قائم ہے جو ایرانی سرحدی محافظوں اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی کوششوں کے مرہون منت ہیں۔

رضائی نے کہا کہ صوبے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے بارڈر اور سیکیورٹی فورسز کے مابین بہت اچھا تعاون اور ہم آہنگی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =