3 دسمبر، 2020 1:12 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84133777
0 Persons
پاکستان کی شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلی ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی۔

ان خیالات کا اظہار "زاہد حفیظ چودھری" نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران، فخری زاہ کے قتل کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے متعلق ارنا نمائندے کے سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام بالخصوص فخری زادہ کے اہل خانوں سے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

چودھری نے کہا کہ پاکستان، علاقے کی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تمام فریقین کو صبر و مزاحمت کی دعوت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے کراچی میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران، شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی تھی

خیال رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

قابل ذکر ہے کہ محسن فخری زادہ ایران کی وزارت دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینیئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے؛ محسن فخری زادہ کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha