خاتون ایرانی ہدایتکار کو بھارت کے گلوبل میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- خاتون ایرانی ہدایتکار "پوران درخشندہ" کو سینما اور لوگوں سے تعلقات برقرار رکھنے کی انتھک کوششوں کی وجہ سے بھارت میں منعقدہ 13 ویں گلوبل فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، 13 ویں گلوبل فلم فیسٹیول کا 26 سے 28 نومبر تک بھارت میں انعقاد کیا گیا جس میں خاتون ایرانی ہداتیکار نے اپنی تمام بنائی گئی فلموں اور فن پاروں سے ایران کی نمائندہ کی حیثیت سے حصہ لیا۔

اس میلے میں 80 مختلف ممالک کے ہدایتکاروں کی بنائی گئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

تو اس وقت درخشندہ کو سینما اور لوگوں سے تعلقات برقرار رکھنے کی انتھک کوششوں کی وجہ سے بھارت میں منعقدہ 13 ویں گلوبل فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ گلوبل فلم فیسٹیول کا مروہ اسٹوڈیو کے زیر اہتمام میں سالانہ بھارت میں انعقاد کیا جاتا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے فلم میلوں میں سے ایک ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha