ایران کی یکطرفہ جبری اقدامات کی روک تھام پر اجتماعی تعاون کی دعوت

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برادری کو یکطرفہ جبری اقدامات کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی تعاون کی دعوت دی۔

ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے آج بروز بدھ کو ویانا میں "کورونا وبا کے فریم ورک کے اندر یکطرفہ جبری اقدامات" کے عنوان کے تحت منعقدہ ایک سمینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس سمینار کا ویانا میں تعنیات ایران، کیوبا اور وینزوئلا کے نمائندوں کے زیر اہتمام میں آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں 38 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر غریب آبادی نے امریکہ کیجانب سے اپنی خارجہ پالیسی کے مقاصد تک پہنچنے کیلئے دیگر ممالک کیخلاف یکطرفہ اور جبری اقدامات اٹھانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان ممالک میں سے ایک ہے جو امریکی یکطرفہ اقدامات سے بُری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ان غیر انسانی اقدامات نے کوورنا وبا کے دوران، ایرانی عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے کیونکہ ہم نے اس وبا پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی تا ہم  ملک کیخلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہمیں طبی ساز وسامان اور ادویات تک آسانی سے رسائی حاصل نہیں ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو بینکنک مسائل کا سامنا ہے اور ہم انسانہ دوستانہ مصنوعات بشمول ادویات، طبی ساز و سامان اور صحت کی مصنوعات کو درآمد نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب ایران کیخلاف امریکی شدید پابندیاں عائد کی گئی ہیں تو ہمارے ملک کے اعلی سائنسدان شہید فخری زادہ کا دہشتگردوں کے ہاتھ سے قتل کیا گیا۔

غریب آبادی نے کہا کہ شہید فخری زادہ ماہر طبیعیات اور یونیورسٹی کے پروفیسر تھے جنھوں نے تحفظ کے مقاصد کے لئے غیر فعال کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری دفاع کے شعبوں میں متعدد سائنسی اقدامات نافذ کیے ہیں۔

انہوں نے ایران کیخلاف امریکی معاشی پابندیوں کے دوران، ملک میں کورونا کٹس کی تیاری میں فخری زادہ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے عمل کی نگرانی بھی کی تھی۔

غریب آبادی نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے شہید فخری زادہ کے قتل کی کھلی طور پر مذمت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس طرح کے کسی مجرمانہ فعل کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ سے فوری طور پر اپنی تمام غیرقانونی پابندیوں کو ختم کرنے پر زور دے تا کہ دوسرے ممالک بھی بہتر طریقے سے کورونا وائرس سے نمٹ سکیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =