ایران اور اٹلی کی پولیس فورسز کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت

تہران، ارنا – ایرانی انسداد منشیات کے پولیس چیف نے ایرانی اور اطالوی انسداد منشیات کے پولیس فورسز کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات جنرل "مجید کریمی" نے بدھ کے روز اپنے اطالوی ہم منصب "سالوادورہ لاباربرا" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ممالک کی پولیس فورسز کے درمیان تعمیری تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کہ منشیات کی اسمگلنگ اور راہداری کے خلاف جنگ میں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
جنرل کریمی نے دو طرفہ باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ تجربات کے تبادلے ، موجودہ صلاحیتوں کے استعمال سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کی سطح کو مستحکم کرنے سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر افیون کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
اطالوی جنرل نے کہا کہ ہم ایرانی انسداد منشیات پولیس کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف عالمی سطح پر باہمی تعاون کی توسیع کے خواہاں ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =