1 دسمبر، 2020 5:22 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84131522
0 Persons
پاکستانی ذرائع ابلاغ میں شہید فخری زادہ کے قتل کی عکاسی

تہران، ارنا- پاکستانی ذرائع ابلاغ، اخباروں اور نیوز چینلوں میں اعلی ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی بڑے پیمانے پر عکاسی کی گئی اور اس میں ناجائز صہیونی ریاست کو اس قتل کا ذمہ دار ٹہرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی اکثر نیوز چینلوں نے دفاعی اور جوہری شعبے میں اعلی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی خبروی کی کوریج کی۔

جیو نیوز نے کہا ہے کہ ایک ایرانی سائنسدان کا قتل اس کے بعد کیا گیا جب ناجائز صہیونی وزیر اعظم نے دو سال قبل ایک پروگرام میں اس سائنسدان کا ذکر کیا تھا اور ایران پر جوہری فوجی پروگرام کی توسہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

جیو نیوز کی ویب سائٹ پر بھی لکھا گیا ہے کہ فخری زادہ دفاعی ایجادت کے شعبے میں ایران کے ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے جو 2010 سے 2012 تک 4 ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد ان کا بھی قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ آی آر وائی نیوز چینل نے بھی ناجائز صہیونی ریاست کو اس حملے کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا ۔

پاکستانی اخبار ایکسپریس نے بھی کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمن عناصر بشمول ناجائز صہیونی ریاست نے بدستور ایرانی سائنسدانوں کیخلاف موقف اپنایا ہے۔

اس پاکستانی اخبار نے ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک "امیر حاتمی" کے ٹوئٹر پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فخری زادہ کا قتل ایرانی قوم کیخلاف دشمنوں کی نفرت کی گہرائی ہے۔

ڈاؤن نیوز نے بھی فخزی زادہ کے قتل کی مذمت سے متعلق ایرانی حکام کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی حکام نے اس قتل میں ناجائز صہیونی ریاست کے کردار پر زور دیا ہے۔

دنیا نیوز چینل، نیشن اخبار نے شہید فخزی زادہ کے قتل کی خبروں کی کوریج کرتے ہوئے اس واقعے کے پیچھے ناجائز صہیونی ریاست کے کردار پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے شہید  فخری زادہ کے قتل کی ذمہ داری ناجائز صہیونی ریاست پر عائد کی ہے۔

ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں ناجائز صہیونی ریاست کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایٹمی اور دفاعی شعبے میں اعلی ایرانی سائنسدان کی شہادت میں ملوث افراد کی شناخت اور سزا دینے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ محسن فخری زادہ ایران کی وزارت دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینیئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے؛ محسن فخری زادہ کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha