ایرانی جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد انسٹاگرام نے بھی فخری زادہ سے متعلق پوسٹیں اور اسٹوریاں ہٹا دیں اور سائبر سپیس میں اس شہید کا پھر سے مجازی قتل کیا۔
اس سے قبل؛ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیساتھ ہی اس پلیٹ فارم جس کا ملکیت فیس بک ہے، نے شہید سلیمانی سے متعلق اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف تمام پوسٹس کو ہٹایا تھا۔
انسٹاگرام نے صارفین کی پوسٹس اور نیوز ایجنسی سے متعلق صفحات کو حذف کرنے کے علاوہ ایسے مشہور صفحوں کو حذف کردیا گیا جس میں قاسم سلیمانی شامل تھے۔
انسٹاگرام نے ایک اور اقدام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صفحے کے ٹیگز سیکشن کو بند کردیا؛ کیونکہ صارفین نے قاسم سلیمانی سے متعلق خطوط پر ٹرمپ کے نام کو ٹیگ کیا تھا۔
لیکن یہاں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ سی این این، بی بی سی، وائس آف امریکہ اور برطانیہ، امریکہ، اور سعودی عرب سے وابستہ دیگر ذرائع ابلاغ نے اپنے پوسٹس کو بغیر کسی حذف کے شائع کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu
آپ کا تبصرہ