ملک میں نفسیاتی تحفظ اور معاشی استحکام کے قیام کیلئے کوشاں ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں نفسیاتی تحفظ اور معاشی استحکام کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز گورنمنٹ اکنامک کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک مین نفسیاتی عدم تحفظ اور معاشی عدم استحکام کے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روحانی نے کہا کہ دشمن ایرانی مقصد کے روکنے کے لیے اپنے مقصد کی ناکامی کی وجہ سے غصے میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں معیشت میں منفی لہریں بھیجنا چاہتا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے تمام مشکلات کے باوجود نفسیاتی عدم تحفظ اور معاشی عدم استحکام کے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی ایرانی قوم کی مزاحمت اور اپنائی گئی پالیسیوں اور اقدامات کے سائے میں حاصل ہوئی ہے۔

روحانی نے کہا کہ اس معاشی جنگ میں دشمن کا ایک اہم ہدف معاشرے کے امن اور لوگوں کی سلامتی کو تباہ کرنا تھا  لیکن حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود نفسیاتی عدم تحفظ اور ملک کے معاشی عدم استحکام کو روکنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

روحانی نے آئندہ سال کے بجٹ میں تیل پر انحصار نہ کرنے کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  حکومت نے درست حساب کتاب کے ساتھ اور ملک پر عائد سخت اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کے عمل سے حاصل کردہ تجربات کے استعمال کے ساتھ ضروری منصوبہ بندی کی ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha