مشہد سائنس اور نینو ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

مشہد، ارنا – نینو سائنس اور ٹیکنالوجی کی آٹھویں عالمی کانفرنس اس سال فروری کو یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے زیر اہتمام اور ملکی اور غیر ملکی کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ  مشہد میں  ان لائن طور پر منعقد ہوگی۔

یہ بات اس کانفرنس کے سائنسی سیکرٹری ڈاکٹر محمود رضا جعفری نے منگل کے روز ارنا کےنمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ورچوئل کانگریس 17 اور 18 فروری کو نینو میڈیسن ، نینو ٹیکنالوجی ، نانو فزکس اور نانو کیمسٹری کے شعبوں میں ایرانی نینو ٹکنالوجی ایسوسی ایشن کے تعاون اور  ملکی اور غیر ملکی محققین اور ماہرین کی شرکت سے ورچوئل منعقد ہوگی۔

امریکہ سے پروفیسر خادم حسینی اور پروفیسر بیژن الماسیان ، کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پروفیسر فرانک زوکا ، نارتھ کیرولائنا یونیورسٹی سے پروفیسر لیف ہوانگ ، برطانیہ سے پروفیسر الیگزینڈر سیف علیان ، جرمنی سے پروفیسر توان لمرز اور  شریف یونیورسٹی( ایران) سے پروفیسر علیرضا مشفق اس کانگریس کے اہم مقررین ہیں.
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے موقع پر محققین اور ملک کی ممتاز سائنسی شخصیات کی شرکت سے مختلف تعلیمی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 6 =