یہ بات ڈاکٹر مژگان رضایی نے آج بروز منگل ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سوا خطی ممالک یورپی ممالک سے قرنیہ درآمد کرتے ہیں اور وہ خود بھی عطیہ نہیں کرسکتے اور اس پر آپریشن نہیں کرسکتے ہیں لیکن ایران کی سنٹرل آنکھ بینک تین دہائیوں سے ان کاموں کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔
رضایی نے بتایا کہ بھارت ایشیاء میں آنکھ کی بینک کے شعبے میں سرگرم ممالک میں سے ایک ہے ، جس میں خاص طور پر حیدرآباد شہر میں کئی سرگرم بینکیں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ایران قرنیہ کی پیوندکاری کے شعبے میں خطے کی پہلی پوزیشن پر آگیا ہے اور اس شعبے میں معیار کے لحاظ سے اس کو عالمی سطح پر اعلی مقام حاصل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ