جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس 16 دسمبر میں انعقاد ہوگا: روسی مندوب

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس 16 دسمبر میں انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "میخائیل اولیانوف" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کا جوہری معاہدے کے رکن ممالک کی محکمہ خارجہ کے سیاسی دائریکٹرز کی سطح پر انعقاد کیا جائے گا۔

اولیانوف نے کہا کہ اس اجلاس میں جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے تسلسل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 13 سالوں کے دوران مذاکرات کے بعد 14 جون 2015ء کو یہ معاہدہ طے پایا گیا اور اس کے ہفتے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرداد نمبر 2231 کو جوہری معاہدے کا ضم کردیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر 8 مئی 2018ء کو اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

دوسری طرف یورپی فریقین نے اپنے جوہری وعدوں پر بھر پور طریقے سے عمل نہیں کیا اور ایران کیساتھ تجارتی لین دین کو قانونی طریقے سے جاری رکھنے کیلئے یورپ کا مالیاتی نظام انسٹیکس کا بھی پوری طرح نفاذ نہیں کیا گیا۔

لہذا ایران نے یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کی وجہ سے اپنے جوہری وعدوں کی کمی لائی۔

جوبائیڈن نے، انتخابات میں جیتنے سے پہلے ایران جوہری معاہدے میں از سرنو شمولیت کا وعدہ دیا تھا۔

ماہرین کا عقیدہ ہے کہ جب تک ایران، جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل نہ کرے تو امریکہ ایران کیخلاف پابندیوں کو نہیں اٹھایا جائے گا۔

تا ہم ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے کہا ہے کہ پابندیوں کی منسوخی اور ایران کیجانب سے جوہری وعدوں میں واپسی کیلئے وقت کا تقاضا نہیں ہے اور بائیڈن تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ پابندیاں ختم کرسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =