30 نومبر، 2020، 3:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84129954
T T
0 Persons
ایران میں الومینیم مصنوعات کی برآمدات میں 56 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے پچھلے 7 مہینوں کے دوران الومینیم چین کی برآمدات کی شرح 1۔101 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 56 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، کان کنی اور صنعت کے شعبوں میں برامدات کی مالی شرح 3 ارب 4۔49 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 61 ہزار 147 ٹن الومینیم مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 84 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، دھاتوں کی برآمدات کے شعبے میں سب سے زیادہ الومینیم کی برآمدات ہوئی ہیں اور ملک میں اس دھات کی پیداوار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

نیز ملک میں الومینیم مصنوعات کی درآمدات میں 102 ہزار 91 ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 102 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مالیت کے لحاظ سے بھی درآمدات کی شرح 3۔154 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران میں غیر ملکی تجارتی کی شرح 38 ارب  278 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے میں برآمدات کی گئی مصنوعات کا وزن 85 ملین ٹن تھا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5۔17 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کل غیر ملکی تجارت میں برآمدات کا حصہ وزن کے لحاظ سے 65 ملین 573 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 18 ارب 238 ملین ڈالر کا ہے اور اس میں درآمدات کا حصہ بھی وزن کے لحاظ سے 19 ملین 332 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 20 ارب 40 ملین ڈالر کا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .