یہ بات سیما سادات لاری نے آج (جمعرات کو) روسی نیوز ایجنسی' آر آئی اے نووستی' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر آئی اے نووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی ماہرین اور عہدیداروں نے روسی فریق کے ساتھ (کورونا ویکسین پر) بات چیت کی ہے اور وہ کورونا ویکسین کے روسی پیداکاروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ روسی فریق کی دعوت پر ایک ملاقات کے دوران اس سلسلے میں منصوبہ بندی کی جائے گی۔
روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ تہران ماسکو کے ساتھ کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری کے لئے کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے دو ماہ پہلے کورونا ویکسین جسے سپوتنک وی کہتے ہیں، تیار کی ہے اور اسے روس کے مختلف شہروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اور کورونا کی دوسری ویکسین ایپیوک کورونا ہے جو ایک ماہ پہلے تیار کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ