ایران- افغانستان کی ریلوے لائن آئندہ چند ہفتوں میں افتتاح ہوگی

تہران، ارنا -  ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی نے  دسمبر مہینے کے آخر تک خواف- ہرات کے ریلوے لائن منصوبے کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی سے ایران- افغانستان کی ریلوے لائن آئندہ چند ہفتوں میں افتتاح ہوگی۔

یہ بات محمد اسلامی نے بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ہرات اور خواف کے ریلوے لائن منصوبے کے افتتاح کے وقت اور فوائد کے بارے میں کہا کہ اگلے چند مہینوں تک ( دسمبر کے آخر تک) ہرات کی ریلوے لائن ایرانی شہر خواف کی ریلوے لائن سے منسلک ہوجائے گی۔

اسلامی نے کہا کہ لینڈ لاک ممالک(زمین بند ملک) خاص طور پر افغانستان کھلے پانی تک رسائی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہیں اور اس راستے نے افغانستان کی ایران کے راستے کے ذریعے نقل و حمل میں مدد کی ہے اور اس کے علاوہ ایران کی ٹرانزٹ کے فروغ کی مدد کرسکتا ہے۔

ایرانی وزیر نے بتایا کہ خواف- ہرات منصوبے کے نفاذ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں اوراس ماہ کے آخر تک ایران اور افغانستان کی ریلوے ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha