تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" اور "آنہ لیندہ" نے منگل کی رات ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، مختلف بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف امریکی غیر قانونی اور عدم انصاف پر مبنی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے یورپی ملکوں کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں پر پورا نہ اترنے کی تنقید کی۔
انہوں نے سوئڈش وزیر خارجہ کو مشورت دی کہ وہ ملک کی آزادی اور خودمختاری کو امریکہ کی جابرانہ پالیسیوں پر قربان نہ کریں۔
ظریف نے اس سے پہلے اپنے روسی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت، کاراباخ مسئلے اور جوہری معاہدے پر مذاکرات کیے تھے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ