ایران میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی تیاری کی صلاحیت ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملکی ماہرین کی صلاحیتوں اور کوششوں سے کورونا ویکسین کو تیار کرسکتے ہیں اور اس کو بڑے پیمانے پر تیاری کیلئے ملک میں ضروری انفراسٹرکچر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز منگل کو کورونا کی روک تھام کمیٹی میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایران میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑی طاقت اور ساتھ ہی ملکی ماہرین کی صلاحیتوں کو کوششوں سے ہم ملک کے اندر ہی کورونا ویکسین کو تیار کر سکیں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ حکومت، عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے ملکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سمیت دیگر ملکوں میں تیار ویکسین کو خریدنے کیلئے ضروری اقدمات اٹھایا جائے گی۔

کورونا کی روک تھام کمیٹی کے اس اجلاس میں ویکسین کی تیاری کے مراحل اور اس حوالے سے کامیابیوں کو عالمی ادارہ صحت میں پیش کرنے، دنیا میں کوورنا ویکسین کی تیاری میں ایران کی شمولیت اور دوسرے ملکوں میں تیارکردہ ویکسین کی خرید کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران میں اب تک مجموعی طور پر 850 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے تقریبا 45 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =