ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کا جوہری معاہدے اور کاراباخ مسئلے پر مذاکرہ

ماسکو، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزیر خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، علاقائی اہم مسائل بشمول جوہری معاہدے، شام اور مسئلے کاراباخ پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق روسی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "محمد جواد ظریف" اور "سرگئی لاوروف" نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، کاراباخ مسئلے کی تازہ ترین صورتحال اور اس علاقے میں جنگ بندی کے قیام پر روس کے کردار و نیز اس علاقے میں جنگ سے متاثرہ افراد کو انسانہ دوستانہ اقدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے کلیدی مسائل بشمول شام کی صورتحال، مسئلے یمن اور افغانستان اور خلیج فارس علاقے پر گفتگو کی۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے پر باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے روس اور ایران کیجانب سے جوہری معاہدے اور قرارداد 2231 سے متعلق اپنے تمام کیے گئے وعدوں پر قائم رہنے پر زور دیا۔

روسی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی، تجارتی اور انسان دوستانہ شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت اور ہم آہنگ موقف رکھنے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =