اس سال سیب کی پیداوار میں4.1 ملین ٹن سے زائد کی پیش گوئی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت جہاد زراعت کے سرد علاقوں کے پھلوں اور خشک پھلوں کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال ملک میں تقریبا 4 ملین اور 120 ہزار ٹن سیب تیار کیا جائے گا جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 3 فیصد اضافہ ہوگا۔

یہ بات داراب حسنی نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اطلاعات کے مطابق رواں سال کو سرد علاقوں کے پھلوں اور خشک پھلوں کی کل پیداوار کی پیش گوئی تقریبا 4 ملین اور 466 ہزار ٹن ہوگی جن میں سے 4 ملین اور 120 ہزار ٹن سیب کی پیداوار سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایرانی سیب کی برآمدات کی شرح تقریبا 740 ہزار ٹن تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =