ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے میں ایرانی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - ایرانی ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹ پروڈکشن اینڈ ایکسپورٹ یونین کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ایرانی ٹیکسٹائل کی برآمدات کی مالیت 35 ملین ڈالر پہنچ گئی ہے۔

یہ بات مجید نامی نے آج بروز منگل ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک نئے اعدادوشمار مرتب نہیں کیے گئے ہیں لیکن مطالعے سے اکتوبر کے آخر تک لباس کی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ظاہر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر روان مہینے کے آخر تک گزشتہ سال کے مقابلے میں لباس کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔

نامی نے کہا کہ پچھلے سالوں میں  دوسرے ممالک کو سالانہ 50 ملین سے 60 ملین ڈالر تک کپڑے برآمد کیا جاتا تھا ، اور اس سال ہمیں برآمدات میں کم از کم 30٪ اضافہ دیکھنے کی امید ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha