ایران، افغانستان میں قیام امن پر بدستور زور دیتا ہے: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران میں تعینات افغان سفیر کیساتھ ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں قیام امن اور سلامتی پر بدستور زور دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد باقر قالیباف" نے آج بروز پیر کو "عبدالغفور لیول" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر افغان سفیر نے افغانستان کی حکومت اور قوم کیجانب سے افغان امن عمل سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں سمیت افغان تارکین وطن کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی اسپیکر نے بھی اس اجلاس میں ایران اور افغانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور ثقافتی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع کیلئے راستہ ہموار کردیا ہے۔

انہوں نے کابل کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں قیام امن اور سلامتی پر بدستور زور دیتا ہے او ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے تلخ واقعات وقوع پذیر نہ ہوجائیں گے۔

قالیباف نے ایران اور افغانستان کے درمیان جامع تعاون معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کا فروغ، ایران کیلئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی اسپیکر نے افغان امن عمل کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کی قیادت میں افغان انٹرا ڈائیلاگ جو بغیر کسی ثالثی فریق کی مداخلت ہو، ملک میں قیام امن اور سلامتی کا باعث ہوگا۔

قالیباف نے ایران میں مقیم افغان مہاجرین کی حمایت کو اسلامی فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دینے کی ضروت ہے۔

اس موقع پر افغان سفیر نے مختلف عرصوں میں ایران کی حمایتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =