ایران اور اٹلی کے تعاون کا فروغ باہمی مفاہمت میں اضافہ کرے گا

تہران، ارنا- ایران میں قائم اطالوی سفارتخانے کی خاتون عہدیدار نے ایران اور اٹلی کے عجائب گھروں کے درمیان تعاون کو تعمیری قرار دیتے ہوئے تعاون کے فروغ کو باہمی مفاہمت میں اضافے کا باعث قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار "یاروسلا رومانووا" نے ایرانی قومی میوزیم کے نائب سربراہ برائے ثقافتی امور "فریدون بیگلری" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایران اور اٹلی کے درمیان ثقافتی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ باہمی تعلقات بالخصوص عجائب گھروں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

رومانووا نے اس امید کا اظہار کردیا کہ کورونا کی وبا کے بحران پر قابو پانے اور ایرانی قومی میوزیم کو از سر نو کھولنے کے بعد ان کو میوزیم میں موجود ثقافتی ورثوں کو دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر بیگلری نے دونوں ملکوں کے عجائب گھروں کے درمیان تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قومی میوزیم نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اٹلی میں 6 نمائشوں کا انعقاد کیا ہے۔

انہوں نے 2019 میں "ایران اور اٹلی؛ ثقافتی ورثے کے شعبے میں 60 سال تعاون" کے عنوان کے تحت منعقدہ نمائش کا ذکر کیا۔

بیگری نے اس امید کا اظہار کردیا کہ مستقبل میں ان جیسے نمائشوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =