23 نومبر، 2020 3:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84121028
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران،ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں866 ہزار و 821 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ 610 ہزار 406 افراد علاج ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب تک ایران میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 54 ہزار اور 255افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

لاری نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 453 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے فوت اور 12ہزار اور 460 افراد اس بیماری سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 59080520ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے 1395340افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =