22 نومبر، 2020 3:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84119778
0 Persons
ایران کی 7۔5 ملین ڈالر گاڑیوں کی برآمدات

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ پچھلے سال کے دوران، ملک سے ایک ہزار 300 مختلف قسم کی گاڑیوں کو 9 ملکوں میں برآمدات ہوئی ہے جن کی مالیت کی شرح 5 ملین 722 ہزار 7 ڈالر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید روح اللہ لطیفی" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ایک ہزار 300 مختلف قسم کی گاڑیوں کو ہانک کانگ، تائیوان، شام، ترکی، متحدہ عرب امارات، سپین، چین اور عراق میں برآمد کیا گیا ہے جن کا مجموعی وزن یک ہزار 573 ٹن کا ہے۔

لطیفی کا کہنا ہے کہ عراق، آذربائیجان، اور شام بالترتیب 3 ملین 122 ہزار 900 ڈالر، ایک ملین 159 ہزار 400 ڈالر، شام 981 ہزار 825 ڈالر سے ایرانی گاڑیوں کی برآمدات کی سب سے پہلی منزلیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کے بعد بالترتیب ہانک کانگ، سپین، تائیوان، چین، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی باری آتی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران میں غیر ملکی تجارتی کی شرح 38 ارب  278 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے میں برآمدات کی گئی مصنوعات کا وزن 85 ملین ٹن تھا جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5۔17 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کل غیر ملکی تجارت میں برآمدات کا حصہ وزن کے لحاظ سے 65 ملین 573 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 18 ارب 238 ملین ڈالر کا ہے اور اس میں درآمدات کا حصہ بھی وزن کے لحاظ سے 19 ملین 332 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 20 ارب 40 ملین ڈالر کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران سے عراق، چین، متحدہ عرب امارات، ترکی اور افغانستان کو بالترتیب 4 ارب 800 ملین ڈالر، 4 ارب 400 ملین ڈالر، 2 ارب 200 ملین ڈالر، ایک ارب 400 ملین ڈالر اور ایک ارب 300 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =