ایرانی فلم کو رومانیہ میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلم "Zohre" کو رومانیہ میں منعقدہ فلم فیسٹیول کی بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایتکار "سیامک ابراہیمی" کی بنائی گئی فلم Zohre کو رومانیہ میں منعقدہ simfest فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اس کو اس میلے کی سب سے بہترین فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

 اس فلم فیسٹیول کا 14 سے 20 سپتمبر تک رومانیہ میں آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں بہت سارے ملکوں کے فنکاروں کی بنائی گئی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "میں زہرہ ہوں" کی فلم کو اس سے پہلے متعدد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

اس فلم کی کہانی ایران میں خواتین کھیلاڑیوں کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کو بنانے کیلئے اس حوالے سے پانچ سالوں کیلئے تحقیق اور جانکاری کی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =