22 نومبر، 2020 3:18 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84119720
0 Persons
ظریف کا شام کیخلاف پابندیوں کی منسوخی پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور کیساتھ ایک ملاقات میں بعض ممالک کیجانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں روڑے اٹکانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کورونا وبا کے دوران شامی عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے "گیر پدرسون" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بعض ممالک کیجانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں رکاوٹیں حائل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران، شام میں بحران کے خاتمے کے بہت مواقع فراہم ہوگئے تا ہم بعض ملکوں نے اسی سلسلے میں روڑے اٹکایا اور ان مواقع کو ہاتھ سے جانے دیا۔

ظریف نے کورونا کی عالمیگر وبا کے دوران، شامی حکومت اور عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

در این اثنا پدرسون نے شام کی آئین ساز کمیٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال کو پیش کرتے ہوئے کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کیلئے اپنی کوششوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے ایران کیجانب سے گزشتہ 10 سالوں میں شامی بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس حوالے سے ایران کے تعمیری کردار پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =