22 نومبر، 2020 12:24 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84119311
0 Persons
صدر روحانی کی لبنان کے یوم آزادی پر مبارکباد

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اپنے لبنانی ہم منصب کو اس ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ سالوں کی طرح لبنانی حکومت اور قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

یہ بات "حسن روحانی" نے اتوار کے روز لبنانی صدر "میشل عون" کے نام ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے لبنانی قوم اور حکومت کو اس ملک کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔
صدر روحانی نے کہا کہ لبنان گزشتہ سالوں کے دوران سخت لمحوں سے گزر چکا ہے مگر اپنی مزاحمت کے ساتھ کامیاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ سالوں کی طرح لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے لبنانی عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہر سال 22 نومبر کو لبنان فرانسیسی استعمار سے اپنی قومی آزادی کا جشن مناتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =