تفصیلات کے مطابق، چلی میں منعقدہ 15 ویں آریکا ناتیوا فلم فیسٹیول میں ایرانی فنکار "مہدی زمان پور" کی بنائی گئی فلم Asak کو سب سے بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول کا رواں سال میں 6 سے 15 نومبر تک انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے ثقافتی اور قدرتی ورثوں کو بچوں اور نوجوانوں کیلئے متعارف کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
آسک کا مطلب "چھوٹی ہینڈ مل" ہے اور اس دستاویزی فلم کی کہانی بھی بصارت سے محروم ایک 80 سالہ آدمی ہے جن کا نام "عزیز غفاری" ہے؛ وہ ایران کے جنوبی علاقوں میں رہتا ہے خوابوں کی تعبیر کرنے اور ساتھ ہی پتھروں سے مختلف قسم کے برتنوں کی تعمیر کرنے سے زندگی گزارتے ہیں۔
اس فلم کو اس سے پہلے ترکی، امریکہ، جرمنی اور سربیا میں منعقدہ بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ