یونیسف کا ایرانی کنونشن برائے اطفال کے حقوق سے تعمیری تعاون

زاہدان۔ ارنا- ایران میں تعینات اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسف) کے نمائندے نے گزشتہ چند سالوں میں یونیسف اور ایران کے حقوق اطفال کے کنونشن کے مابین اچھے تعاون کو سراہا۔

ان خیالات کا اظہار "مندیپ اوبرایان" نے صوبے سیستان و بلوچستان میں بچوں کے حقوق سے متعلق منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بچوں کے حقوق کی منظوری سے متعلق کنونشن کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت کی طرف سے بچوں کیلئے حاصل کردہ کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن میں اصولوں پر عمل درآمد کا مطلب یہ ہے کہ تمام بچوں، لڑکیوں اور لڑکوں کو صحت، تعلیم، خوارک کے شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کیا جائے۔

اوبرایان نے 2015ء میں ایرانی سپریم لیڈر کیجانب سے ایران میں مقیم غیر ملکی بچوں کیلئے تعلیم کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ بچوں کو تعلیمی خدمات تک رسائی کیلئے انتہائی اہم اقدام ہے۔

انہوں نے صحت اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے شعبے میں ایران کی کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ وبائی بیماریوں کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے 99 فیصد خدمات کی فراہمی و نیز بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے متعلق ایرانی کامیابیوں کو کووڈ-19 وبائی مرض کے زیر اثر چیلنجوں کا سامنا ہوا ہے اور یونیسف، کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =