اگر امریکہ کو جوہری معاہدے میں از سر نو شمولیت کا ارادہ ہے تو ہم مذاکرات پر تیار ہیں: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ، جوہری معاہدے میں از سر نو شمولیت کا خواہاں ہے، تو ہم امریکہ کیلئے "جوہری معاہدے میں شراکت دار" کے عنوان کی بحالی پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

"محمد جواد ظریف" نے بدھ کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکہ ابھی بھی اقوام متحدہ کا رکن ہے؛ اگر وہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق اپنے وعدوں کو پورا کرے تو ہم بھی اپنے جوہری وعدے نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی منتخب صدر جوبائیڈن نے انتخابات میں جیتنے سے پہلے ایران جوہری معاہدے میں از سر نو شمولیت کا وعدہ دیا تھا۔

ماہرین کا عقیدہ ہے کہ جب تک ایران، جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل نہ کرے تو امریکہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو نہیں اٹھائے گا۔

تا ہم ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حالیہ دونوں میں کہا تھا کہ پابندیوں کی منسوخی اور ایران کیجانب سے جوہری وعدوں میں واپسی کیلئے وقت کا تقاضا نہیں ہے اور بائیڈن تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ پابندیاں ختم کرسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =