ایرانی صدر کا تمام شعبوں میں عمان سے تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے عمانی حکومت اور عوام کو قومی دن کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ باہمی تعاون سے تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ ہوجائے گا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عمانی بادشاہ "ہیثم بن طارق آل سعید" کے نام میں ایک پیغام میں انہیں سلطنت عمان کی قومی دن کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ دو دوست اور برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کا مزید اضافہ ہوگا۔

ایرانی صدر نے عمانی بادشاہ اور عمانی عوام کی کامیابی، عزت اور صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

واضح رہے کہ سنیئر نائب ایرانی صدر "اسحاق جہانگیری" اور ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اپنے عمانی ہم منصبوں کو الگ الگ پیغامات میں عمان کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =