18 نومبر، 2020 3:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84115199
0 Persons
مشہد میں انٹرنیشنل نرسنگ سمینار کا انعقاد کیا گیا

مشہد، ارنا- ایرانی شہر مشہد میں "مریضوں بالخصوص کرونا سے متاثرہ بیماروں میں انفیکشن کے کنٹرول کے طریقے" کے عنوان کے تحت تیسری انٹرنشینل نرسنگ سمینار کا 11 ممالک کے ماہرین کی شرکت سے آن لائن انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، منعقدہ اس سمینار کے سائنسی سکریٹری نے افتتاحی تقریب کے موقع پر ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سائنسی ایونٹ کا جینوا یونیورسٹی برائے انفیکشن کنٹرول کے تعاون اور مشہد میڈیکل آف سائنس یونیورسٹی کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا اور یہ تین دونوں تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹر "امیر رضا صالح مقدم" نے مزید کہا کہ اس سینمار میں ایران، کینیڈا، فرانس، سوئٹزرلینڈ، مالٹا، ترکی، جرمنی، ڈنمارک، بلجیم کے ماہرین طبی شعبے میں تازہ ترین معلومات سے متعلق تقریر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سمینار میں 6 ہزار 750 نرسوں نے حصہ لیا ہے اور اس کے موضوعات کو ملکی اور غیر ملکی مقررین کے ذریعہ 45 ویبنار، گول میز اور لیکچر کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے اور ہر گول میز کی گنجائش 150 افراد پر مشتمل ہے۔  

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =