ایران میں کسی بھی مہم جوئی کیخلاف کاروائی کرنے کی صلاحیت ہے

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان نے ہر کسی مہم جوئی اور جارحیت کیخلاف کاروائی کرنے پر ایران کی فوجی صلاحیت اور طاقت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "علیرضا میر یوسفی" نے ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے متعلق بیانات کے رد عمل میں کہا کہ ایران جوہری پروگرام، پُرامن اورغیر فوجی مقاصد کیلئے ہے۔

انہوں نے این بی سی نیوز چینیل کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران کیخلاف پابندیاں لگانے سے ہماری پُرامن جوہری مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جس کی عالمی ایٹمی ایجنسی نے متعدد رپورٹوں میں تصدیق کی ہے۔

میر یوسفی نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ ہر کسی مہم جوئی اور جارحیت کیخلاف کاروائی کرنے کی فوجی طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ، امریکی قومی سلامتی کے حکام سے ایک اجلاس کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی بات کی ہے جس کی امریکی حکام نے مخالف کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =